
SeerahIslamic ThoughtEducation & DawahEthics & Society
میرے محترم اساتذہ کے نام ، 5 اکتوبر عالمی یوم اساتذہ
S
Sohail Ahmad
Scholar & Educator
📅 October 19, 2026
میرے محترم اساتذہ کے نام
5 اکتوبر عالمی یوم اساتذہ
آج میں زندگی میں جس مقام پر کھڑا ہوں، اس میں میرے اساتذہ کی محنت، رہنمائی اور تربیت کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے مجھے صرف علم نہیں دیا، بلکہ سوچنے، سمجھنے، سیکھنے اور زندگی کو بہتر انداز میں دیکھنے کا شعور بھی عطا کیا۔
آج میری شخصیت میں جو کچھ بھی اچھا ہے، میرے علم میں جو بھی اضافہ ہے اور میری سوچ میں اگر کسی قدر پختگی ہے، اس کے پیچھے میرے اساتذہ کی محنت اور دعائیں شامل ہیں۔میں آج جو کچھ بھی ہوں، اپنے اساتذہ کی وجہ سے ہوں۔
اپنے تمام اساتذہ کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں کو قبول فرمائے، انہیں صحت و سلامتی عطا فرمائے اور ان کے علم و تربیت کو صدقۂ جاریہ بنائے۔
یومِ اساتذہ پر میرے تمام اساتذہ کو خراجِ تشکر۔
Reflections & Community Feedback
Share your thoughts, notes, or appreciation with Sohail Ahmad and fellow learners.
Leave a Comment or Rating
Community Reflections (0)
No reflections yet. Be the first to share your notes or feedback!